ترکی میں شامی مہاجرین کی خدمات کا جائزہ

ترکی میں شامی مہاجرین کی خدمات کا جائزہ

437227
ترکی میں شامی مہاجرین کی خدمات کا جائزہ

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یان ایلیاس سون کا کہنا ہے کہ ترکی میں شامی مہاجرین کو " مہمان " سے تعبیر کیا جانا قابلِ ستائش ہے۔

یان ایلیاس سون غازی این تپ کی تحصیل نزیپ میں واقع اور 14 700 شامی مہاجرین کے قیام کردہ خیمہ کیمپ اور کنٹیئنر شہر کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی انتظامیہ سے بریفنگ حاصل کی اور بعد ازاں بچوں کے تعلیم حاصل کرنے والے عارضی اسکول، سماجی تنصیبات اور پولی کلینک کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایک شامی کنبے کے خیمے میں داخل ہوتے ہوئے ان سے بات چیت بھی کی۔

اس دورے کے بعد اعلانات کرنے والے ایلیاس سون نے بتایا کہ انہوں نے پناہ گزینوں کو فراہم کردہ خدمات کو کافی پسند کیا ہے، ترکی اسوقت سب سے زیادہ تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی شامی مہاجرین کے لیے تگ و دو سے پوری دنیا آگاہ ہے اور یہ اس چیز کو سراہتی ہے۔ تاہم ، اب اس جنگ کا قلع قمع لازمی ہے، جس کا عسکری حل نہیں پایا جاتا۔ کیونکہ انسانی نقصان اب اس پر بحث نہ کیے جا سکنے کی حد تک بلند سطح پر ہے۔



متعللقہ خبریں