انقرہ میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک 61 زخمی

انقرہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔

434985
انقرہ میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک  61  زخمی

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے ہیں ۔

انقرہ میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ترکی کی پارلیمنٹ اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب پیش آیا جس میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے کا نشانہ بننے والی بس فوجی اہلکاروں کو لے کر قریبی فوجی عمارت میں جارہی تھی تاہم جیسے ہی بس عمارت کے قریب پہنچی تو بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعدترکی میں تمام سیکیورٹی ایجنسیزکو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جب کہ انٹیلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مزید دھماکوں کا خطرہ ہے۔

مسلح ا فواج کے ہیڈ کوارٹر کے اعلان کیمطابق اس دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں میں سے 23 کا فوجی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے جبکہ دیگرافراد معمولی زخمی تھے اور انھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ جس گاڑی کیساتھ دھماکہ کیا گیا ہے پولیس نے اس کی نمبر پلیٹ معلوم کر لی ہے ۔ اس گاڑی کو دو ماہ قبل کرایے پر لیا گیا تھا لیکن دہشت گردوں نے پولیس کو دھوکہ دینے کی غرض سے ایک ہی طرح کی دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر کی پلیٹیں لگا دی تھیں ۔

دھماکے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان نے اپنا آذربائیجان کا دورہ اور وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے اپنا دورہ برسلز منسوخ کر دیا ہے۔ دھماکے کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مظاہرے کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 97 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں