انقرہ دھماکے پر عالمی برادری کا ردعمل

انقرہ میں ہونے والے دھماکے پر عالمی برادری نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

434769
انقرہ دھماکے پر عالمی برادری کا ردعمل

انقرہ میں ہونے والے دھماکے پر عالمی برادری نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری تعزیتی پیغام میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ اپنے حلیف ملک ترکی کیساتھ ہے ۔ تعزیتی پیغام میں ہلاک ہونے والوں کے لیے دعاء مغفرت کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ نیٹو کے حلیف ملک ترکی کیساتھ مل کر دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا ۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک کو دہشت گردی کیخلاف شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیٹو نے انقرہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے اعلیٰ کمشنر فیڈریکا موگیرینی نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم اس کھٹن وقت میں ترکی کے ساتھ ہیں ۔فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے بھی اس حملے کو گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے ترکی کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ آذربائیجان کے صدر الحام علیف نے صدر رجب طیب ایردوان کے نام جاری پیغام میں اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان کے عوام کو اس حملے سے دلی صدمہ ہوا ہے ۔



متعللقہ خبریں