دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں: قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہPYD کودہشت گرد تنظیم قبول نہ کرنے والے ممالک یہ جان لیں کہ ان کی پش پناہی کرنےکا نتیجہ برا ہوگا

433298
دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے والے آگ سے کھیل رہے ہیں: قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ دہشت گرد ترکی میں پی کےکے اور شام میں PYG کے زیر سایہ اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

قالن نے ٹی آر ٹی نیوزپر اپنے تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہPYD کودہشت گرد تنظیم قبول نہ کرنے والے ممالک یہ جان لیں کہ ان کی پش پناہی کرنےکا نتیجہ برا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہےجس کےلیےامت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ اپنےدرمیان اتحادو یک جہتی کو فروغ دے ۔

صدارتی ترجمان نےکہا کہ روسی طیارے کی ترک سرحدکی خلاف ورزی کے بعدہم نے متعدد بار روس سے بات چیت کی کوشش کی لیکن اس نےمخالفانہ طرز عمل روا رکھاہوا ہے۔



متعللقہ خبریں