امریکہ کو ترکی کی شام میں وائی پی جی کو نشانہبنانے پر تشویش

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شمال میں جاری واقعات سے انہیں شدید تشویش ہے اور انہوں نے دہشت گرد تنظیم وائی پی جی سے علاقے میں جاری انتشار سے فائدہ اٹھا کر نئے نئے علاقوں پر قبضہ کرنے سے گریز کرے

432258
امریکہ کو ترکی کی شام میں وائی پی جی  کو نشانہبنانے پر تشویش

متحدہ امریکہ کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شمال میں جاری واقعات سے انہیں شدید تشویش ہے اور انہوں نے دہشت گرد تنظیم وائی پی جی سے علاقے میں جاری انتشار سے فائدہ اٹھا کر نئے نئے علاقوں پر قبضہ کرنے سے گریز کرے۔

انہوں نے اپنے تحریری بیان میں ترکی کے عزز کے گردو نواح میں ترکی کے لیے خطرے کا باعث قوتوں کے خلاف جاری جدو جہد کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی حلب میں جاری واقعات کی وجہ سے انہیں شدید تشویش ہے اور علاقے میں حلاتا کو پڑ امن بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے علاقے میں گولہ باری کیے جانے کے بارے میں انہیں خبروں سے پتہ چلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو فوری طور پر اس گولہ باری کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج کو صرف دہشت گرد تنظیم داعش کو اپنا نشانہ بنانے کی ضرورت ہے اورمیونخ میں اسل سلسلے میں کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں