شامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکی کی فوجی کاروائی پر وزیر اعظم کا بیان

شامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکی کی فوجی کاروائی پر وزیر اعظم کا بیان

432143
شامی دہشت گرد تنظیم کے خلاف ترکی کی فوجی کاروائی پر وزیر اعظم کا بیان

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ پی وائے ڈی کردی نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم ہے۔

مذکورہ تنظیم کی مسلح شاخ وائے پی جی کو فی الفور عزیر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں سے فوری طور پر انخلاء کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے داود اولو نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کے حربوں کے خلاف تدابیر اختیار کی جائینگی۔

وزیر اعظم نے ترک مسلح افواج کے اس تنظیم کے شام کے اندر مینگ فوجی اڈے کے جوار میں واقع ماراناز گاؤں اور قریب کے ٹھکانوں پر حملوں پر اپنے جائزے پیش کیے۔

بعض سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی غرض سے ضلع ایرزنجان سے روانگی کے وقت اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے والے داود اولو نے بتایا کہ ہم نے اہداف کو عالمی قوانین کے مطابق نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائے پی جی نے شامی سرحدوں پر اشتعال انگیز کاروائیاں کی ہیں، ہم اس طرح کی کسی بھی کوشش کی اجازت نہیں دیں گے۔ہم اس تنظیم کے حربے کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے۔

داود اولو نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں امریکی نائب صدر جو بائڈن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ، جنہوں نے ترکی کے اس حوالے سے خدشات کو سمجھنے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں