ازمیر میں 101 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ازمیر میں 101 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

430935
ازمیر میں 101  غیر قانونی تارکین وطن  گرفتار

ازمیر میں مہاجرین کی سمگلنگ کیخلاف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 101 پناہ گزینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ازمیر جنڈارمری کمان کے دستوں نے غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والوں کیخلاف چار تحصیلوں میں کاروائیاں کیں جن کے نتیجے میں مینیمین اور قارا برون سے 48 مہاجرین ا ور چشمے اور سفر حسار سے 53 مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا ۔ انھیں بیرونی ممالک میں لے جانے والے 6 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

دریں اثناء ازمیر کی تحصیل سفر حسار کے ساحل سے تین سالہ ایک بچے کی لاش ملی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دو فروری کو غرقاب ہونے والی کشتی میں یہ بچہ موجود تھا ۔ کشتی کے ڈوب جانے سے نو پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں