استنبول: نامور ترک اخباروں کے دفاتر پر حملہ

استنبول میں واقع ترک اخباروں ینی شفق اور عقد کے دفاتر پر بعض نامعلوم افرادکی طرف سے اسلحے اور پٹرول بموں سے حملہ ہوا

430613
استنبول: نامور ترک اخباروں کے دفاتر پر حملہ

استنبول میں واقع ترک اخبار ینی شفق کے دفتر پر بعض نامعلوم افرادکی طرف سے اسلحے اور پٹرول بموں سے حملہ ہوا ۔

پٹرول بموں کی وجہ سے دفتر میں آگ لگ گئی جسے جلد ہی بجھا دیا گیا ۔

ایک دیگر اخبار عقد کے دفتر پر بھی آج صبح اسلحے سے حملہ کیا گیا ۔

اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں