پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم ہے ،داود اولو

پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم ہے ،داود اولو

430948
پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم  ہے ،داود اولو

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ہالینڈ کے دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی وائے ڈی کو دہشت گرد تنظیم قرار نہ دینے کا مطلب دہشت گردی کیخلاف جدوجہد پر کاری ضرب لگانا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے پی وائے ڈی کے دہشت گرد تنظیم نہ ہونے کا اعلان کرتا ہے تو اس کے مخلصانہ رویے کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے ترکی سے اپنی سرحدوں کو کھولنے کے مطالبے اور شام سے متعلق موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روس کو حملوں سے باز رکھوانے کی ہمت نہ رکھنے والے بعض حلقوں کیطرف سے ترکی کو اپنی سرحدوں کو کھولنے کا مشورہ دینا دوغلا پن ہے۔ عالمی برادری کو اپنے عاجز پن کی ذمہ داری ترکی پر نہیں ڈالنی چاہئیے ۔ ترکی کا اولین کام شامی پناہ گزینوں کو شام کے کیمپوں میں بسانے کے لیے نئے کیمپ تیار کرنا ہے ۔ ترکی شامی مہاجرین کو ترکی میں داخل ہونے کی اجازت دے گا لیکن شام کے ڈیموگرافک ڈھانچے اور ترکی کے سرحد ی علاقوں کے ڈیموگرافک توازن میں تبدیلی کی ہر گز اجازت نہیں دے گا ۔

وزیر اعظم داؤد اولو نے کیمیائی اسلحے پر پابندی کے مرکز کے دورے کے دوران کہا کہ بعض خفیہ رپورٹوں کیمطابق شام میں ابھی تک کیمیائی ہتھیاروں کے سٹاک موجود ہیں ۔ انھوں نے دی ہیگ کے سفارتخانے میں دہشت گرد تنظیم کیطرف سے 1979 میں شہید کیے جانے والے سفیر اوز دیمر بین لر کی یادگار کا بھی دورہ کیا ۔ بعد میں انھوں نے ترک برادری کے نمائندوں کیساتھ ملاقات کی اور ان سے شامی مہاجرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ۔



متعللقہ خبریں