حکومت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کی تلافی کرے گی: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولونے ضلع ماردین میں کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کا فرض ہےجس کےلیے ہر متاثرہ خاندانکے نقصانا ت کی تلافی کرتےہوئے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کوحقیقت کا روپ دیاجائے گا

427700
حکومت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کی تلافی کرے گی: داوداولو

وزیر اعظم احمد داود اولونے ضلع ماردین میں ملک سے دہشت گردی کےخاتمے پر مبنی حکومتی پلان کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتعوام کے تمام زخموںپر مرہم رکھتےہوئےوطنعزیزکے ہر گوشے کوگل و گلزار بنا دے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ تمام چھوٹے تاجروں اور کاشتکاروں کے قومی قرضوں کی ادائیگی موخر کر دی گئی ہے۔

جناب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےایک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت قوم اور ریاست کے درمیانحاءل فاصلہ ختم کرتے ہوئے انسانی رشتوں کی بنیاد پرحکومتی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا ۔سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور جو بھی اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے قانونیطریقوں سے روکا جائے گا۔

ملک میں جمہوری اصلاحات کو مزیدفروغ دیا جائے گ جس کے تحت ملک میں نئے آئینکی بحالی اہم کردار ادا کر ےگی ۔

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کا فرض ہےجس کےلیے ہر متاثرہ خاندانکے نقصانا ت کی تلافی کرتےہوئے علاقے میںترقیاتیمنصوبوں کوحقیقت کا روپ دیاجائے گا اور اسکی معاشیصورت حال بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔



متعللقہ خبریں