ترکی :سارجنٹ میجر دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید

دیار باقر کے قصبے سر میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ترک خصوصی پولیس دستے کا ایک رکن جام شہادت نوش کر گیا

427161
ترکی :سارجنٹ میجر دہشتگردوں سے جھڑپ میں شہید

دیار باقر کے قصبے سر میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ترک خصوصی پولیس دستے کا ایک رکن جام شہادت نوش کر گیا ۔
حفاظتی دستوں نے گزشتہ روز قصبے کے مرکز میں سرکاری املاک کی حفاظت اور امن و امان کی بحالی کےلیے کاروائی کی جس کے دوران جھڑپ میں دہشت گرد تنظیم کی فائرنگ سے سارجنٹ میجر گوکسال جن زخمی جبکہ ان کے ساتھی سارجنٹ میجر رجب اسلان شہید ہو گئے۔
دوسری جانب سر میں جاریکاروائیوں میں ایک پولیس افسر مصطفی بوُیوُک پوئے راز زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
شرناک شہر کے قصبے عدیل میں بھی دہشت گردوں نے دو حملوں میں دستی بم اور دیگر اسلحے کا استعمال کیا تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں