وزیر اعظم کی سول سوسائیٹیز کے نمائندوں کیساتھ ملاقات

وزیر اعظم کی سول سوسائیٹیز کے نمائندوں کیساتھ ملاقات

426326
وزیر اعظم  کی سول سوسائیٹیز کے نمائندوں کیساتھ  ملاقات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نقصان پہنچنے والی تمام تحصیلوں کی اسطرح تعمیر نو کروائی جائے گی جو پوری دنیا کے لیے قابل رشک ہو گی ۔

انھوں نے مشرقی اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقوں سے آنے والے سول سوسائیٹیز کے نمائندوں کیساتھ قصر چنقایہ میں ملاقات کے دوران علاقے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ہم ایک ایسے ترکی کو وجود میں لا رہے ہیں جہاں تمام شہری آزادی کیساتھ اپنی شناخت کروا سکیں گے اور کسی کیساتھ امتیاز نہیں برتا جائے گا ۔ پی کے کے نے جھوٹی مخبروں کیساتھ ایمبولینسوں کو بلا کر ان پر فائرنگ کی ہے اور انھوں نے کئی ایمبولینسوں کو نذر آتش بھی کر دیا ہے ۔ انھوں نے شہروں کے اندر خندقیں کھودی ہیں اور تعلیمی اور مواصلاتی خدمات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں ۔وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ دہشت گردوں کی ہر طرح کی رکاوٹوں کے باوجود جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا لیکن اس جدوجہد میں سول سوسائیٹیز کی معاونت بھی ضروری ہے ۔



متعللقہ خبریں