ٹرکش ائر لائنز اور بوئنگ کمپنی کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ

ٹرکش ائر لائنز THY اور بوئنگ کمپنی کے درمیان طویل المدت تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے

425965
ٹرکش ائر لائنز اور بوئنگ کمپنی کے درمیان تعاون کا سمجھوتہ

ٹرکش ائر لائنز THY اور بوئنگ کمپنی کے درمیان طویل المدت تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

سیٹل میں بوئنگ کسٹمر ایکسپیرئنس سینٹر میں طے پانے والے سمجھوتے کا ہدف ترکی کے شعبہ ایوی ایشن اینڈ اسپیس کی تکنیکی قابلیت میں اضافہ کرنا اور بوئنگ کی ترکی میں سرمایہ کاری کو وسیع کرنا ہے۔

سمجھوتے پر THY کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ الکیر آئی جی اور بوئنگ تجارتی طیاروں کے سربراہ اور منتظم رائے کونر نے دستخط کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ THY کے فلیٹ نے مصنوعات اور سرمایہ کاریوں سے متاثر کن حد تک مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو سمجھوتہ طے پایا ہے اس کی مدد سے ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک مارکہ کی شکل اختیار کرنے والے بوئنگ سے ہمارے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی اور ہم THY میں توسیع کو جاری رکھنے کے لئے جدتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کونر نے بھی کہا کہ ہمیں THY کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقین کے فائدے کے لئے کام کے امکانات کا تعین کریں گے اور بوئنگ اور THY کی مضبوط جہتوں کی تکمیل کریں گے۔



متعللقہ خبریں