صدر ایردوان کی زیر قیادت آج قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس

صدر ایردوان کی زیر قیادت آج قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس

425058
صدر ایردوان کی زیر قیادت آج قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت آج قومی سلامتی کی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں دہشت گردی کےموضوع کا جائزہ لیا جائے گا ۔

اجلاس میں جنوب مشرقی اناطولیہ کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف جاری کاروائیوں کے نتائج اور علاقے میں فوجی ،سماجی اور اقتصادی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات ،علاقے میں کاروائیاں کرنے والی سلامتی قوتوں کو بکتر بند گاڑیوں اور اسلحے کی فراہمی کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے 303 شقوں پر مبنی ماسٹر پلان ،شام کی صورتحال اور جنیوا مذاکرات میں ترکی کیطرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاجائے گا ۔ اجلاس میں وزیر مواصلات،خبر رسانی اور جہاز رانی بن علی یلدرم سائبر سکیورٹی کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے ۔



متعللقہ خبریں