بحیرہ ایجین میں دو کشتیوں کے ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک

پناہ گزينوں کی ترکی سے يونان جانے والی دو مختلف کشتياں ڈوبنے کے نتيجے ميں کم از کم بياليس پناہ گزين ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہيں۔ہلاک ہونے والوں ميں سترہ بچے بھی شامل ہيں

424188
بحیرہ ایجین میں  دو کشتیوں کے ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک

پناہ گزينوں کی ترکی سے يونان جانے والی دو مختلف کشتياں ڈوبنے کے نتيجے ميں کم از کم بياليس پناہ گزين ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہيں۔ہلاک ہونے والوں ميں سترہ بچے بھی شامل ہيں۔

کشتی ڈوبنے کے ايک حادثے ميں بچ جانے والوں نے بتايا کہ لکڑی کی ايک کشتی پر درجنوں افراد سوار تھے کہ کشتی کالولمنوس کے جزيرے کے قريب ڈوب گئی۔ يہ چھوٹا سا جزيرہ ترکی کے ساحل کے قريب واقع ہے۔ کوسٹ گارڈز چھبيس افراد کو بچانے ميں کامياب رہے جبکہ اب تک چونتيس افراد کی لاشيں برآمد کر لی گئيں ہیں۔

کوسٹ گارڈز نے اسے مہاجرين کے بحران ميں حاليہ مہينوں کا سب سے خونريز واقعہ قرار ديا ہے۔

یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق فارماکونیسی کے قریب ڈوبنے والی کشتی سے اڑتالیس افراد تیر کر ساحل تک پہنچ گئے ہیں۔ شدید سردی کے باوجود بحیرہء ایجیئن کے راستے ہزاروں مہاجرین یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔



متعللقہ خبریں