عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس آج سویٹزر لینڈ کے شہر ڈاؤس میں شروع ہو گئے ہیں ۔

423542
عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس آج سویٹزر لینڈ کے شہر ڈاؤس میں شروع ہو گئے ہیں ۔

یہ اجلاس چار روز تک جاری رہیں گے ۔ اجلاس میں مہاجرین کے بحران، عالمی دہشت گردی ، پٹرول کی گرتی ہوئی قیمتوں اور عالمی ترقی میں مشکلات جیسے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اس اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر اعظم احمد داؤد اولو کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم داؤد اولو نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کیساتھ ملاقات کی ۔ دونوں سربراہان نے جزیرے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم داؤد اولو نے اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے بینک چین انڈسٹری اور تجارت بینک کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ییان گنگ کیساتھ ملاقات کی ۔ اس فورم میں 40 ممالک کے سربراہان اور 100 سے زائد ممالک کے اڑھائی ہزار ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔ اجلاس کیوجہ سے ڈاؤس میں سخت حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔ ترکی نے امسال ڈاوس میں مختلف نوعیت کی آرگنائزیشن کا اہتمام کیا ہے ۔ترکی فورم میں شرکت کرنے والے ماہرین کو ترکی کی 12 ہزار سالہ قدیم گیو بیک لی تیپے عبادتگاہ سے متعارف کروا رہا ہے ۔ ڈاوس بلدیہ کی تمام بسوں پر اس تاریخی عبادتگاہ کی تصاویر آویزاں ہیں ۔



متعللقہ خبریں