وزیر اعظم احمد داؤد اولو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

وزیر اعظم احمد داؤد اولو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

422885
وزیر اعظم احمد داؤد اولو  برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

وزیر اعظم احمد داؤد اولو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کے عمل ،قبرص مذاکرات اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انھوں نے لندن پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ٹی آر ٹی ورلڈ کےنوجوان ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے دائرہ کار میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے اوقاف ترکین کے منتظمین کیساتھ ملاقات کی ۔بعد میں انھوں نے برطانیہ مسلم کونسل کے وفد کیساتھ ملاقات کی ۔ وزیر اعظم داؤد اولوآج وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کیساتھ ملاقات میں یورپی یونین کیساتھ تعلقات اور قبرص مذاکرات کے عمل کے علاوہ شام اور عراق کی صورتحال ،علاقائی اور عالمی مسائل اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کا جائزہ لیں گے ۔وزیر اعظم داؤد اولو اپنے دورے کے آخری روز چیٹم ہاؤس میں ڈپلومیٹس، اکیڈیمشینزاور صحافیوں سے خطاب کریں گے اور علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں اپنے نظریات کو بیان کریں گے ۔

متعللقہ خبریں