مسلم امہ کو نقصان دشمنوں سے زیادہ شرپسندوں نے دیا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نےمولانا جلال الدین محمد رومی کے 742 ویں یوم رحلت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ انسانیت کو چاہیئے کہ وہ تمام تفرقات مٹا کر مولانا رومی کے اقوال اور اُن کے فلسفہ حیات کو اپنائے

412998
مسلم امہ کو نقصان دشمنوں سے زیادہ شرپسندوں نے دیا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسلم اُمہ کو اتنا نقصان دشمنوں نے نہیں پہنچایا جتنا داعش،بوکو حرام ،الشباب اور القائدہ جیسی تنظیموں نے پہنچایا ہے ۔
صدر ایردان نے بلدیہ عظمی قونیہ اسپورٹس ہال اینڈ کنونشن سینٹر میں مولانا جلال الدین محمد رومی کے 742 ویں یوم رحلت کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔
یہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کےلیے درد سر بننے والی دہشت گرد تنظیمیں اُس تہذیب و تمدن کی مخالف ہیں جن کا درس ہمیں مولانا رومی کے اقوال سے ملا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کی خرافات اور وحشت کو اسلامی اصولوں کا نام دینا ہمارے پیارے دین کے خلاف سازش ہے ، عدل و انصاف اور ظلم کے مابین زمین آسمان کا فرق ہے اور اس وقت انسانیت کو چاہیئے کہ وہ تمام تفرقات مٹا کر مولانا رومی کے اقوال اور اُن کے فلسفہ حیات کو اپنائے۔
جناب صدر نے مزید کہا کہ ہم بھی اس ملک اور اسے در پیش مسائل کو حل کرنے میں رومی کی نصیحات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ حق و انصاف کی راہ پر تمام مصائب و تکالیف کو جھیلتے ہوئے آگے بڑھنا ،شہید ہونا یا غازی بن کر لوٹنا ہی ایک پرُ وقار زندگی کا نصب العین ہے ۔
ہم اس سرخ ہلالی پرچم کے سائے تلے آپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بن کر رہنے کو اپنا شیوہ بنا لیں کیونکہ یہ نصیحت ہمیں یونس ایمرے،حاجی بیرام ولی،سلطان الپ ارسلان،عثمان غازی ،سلطان محمد فاتح خان سے سلطان سلیمان خان اور غازی مصطفی کمال سے ملی ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں