یورپی یونین کے ساتھ رکنی مذاکرات کا آغاز مثبت قدم ہے:شیمیشک

یورپی یونین کے ساتھ رکنی مذاکرات کے سلسلے میں 17 ویں عنوان پر برسلز میں ترک حکام سےملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اقتصادی و زر پالیسیوں پر مبنی عنوان پر غورکیا جا رہا ہے

409389
یورپی یونین کے ساتھ رکنی مذاکرات کا آغاز مثبت قدم ہے:شیمیشک

یورپی یونین کے ساتھ رکنی مذاکرات کے سلسلے میں 17 ویں عنوان پر برسلز میں ترک حکام سےملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ان ملاقاتوں میں اقتصادی و زر پالیسیوں پر مبنی عنوان پر غورکیا گیا ۔
ایک منعقدہ اجلاس میں ترک وزیر برائے یورپی امور وولکان بوزکر ، نائب وزیر اعظم اور مشیر اقتصادیات مہمت شیمشیک اور وزیر خارجہ امور مولود چاوش اولو نے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ یاں ایسیل بورن سے ملاقات کی ۔
اجلاس میں یورپی یونین کی اقتصادی پالیسیوں سے ہم آہنگی ، کاروباری مقابلے بازی کے رحجان میں اضافہ ،ترقیاتی منصوبوں کے فروغ اور روزگار کے بہتر مواقع مہیا کرنے جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی ۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم مہمت شیمشیک نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہے اور اس کا رکن بننے کےلیے ہم سے جو بھی بن پڑا وہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترک سینٹرل بینک کو خود مختار بنانے اور اس کے اداری ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کےلیے ہماری حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی کہا کہ دو سالہ عرصے میں ایک مزید عنوان کے بارے میں مذاکرات کا آغاز مثبت پیش رفت ہے جو کہ خطے کےلیے بھی کافی اہمیت رکھتی ہے۔
وزیر یورپی یونین امور بوزکر نے بھی کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات میں بنیادی حقوق انصاف،آزادی و سلامتی ، تعلیم و ثقافت اور خارجہ امور،سلامتی و دفاعی پالیسیوں کے بارے میں عنوانات پر بحث ہونا ضروری ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں