وزیر اعظم داؤد اولو کی جو بائیڈن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ ترکی عراق کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرتا ہے دیگر ممالک کو بھی ایسی ہی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

405708
وزیر اعظم  داؤد اولو کی جو بائیڈن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن کیساتھ ٹیلیفون پرعراق کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا کہ ترکی داعش کیخلاف جدوجہد میں دوست ملک عراق کیحمایت اور امداد کو جاری رکھے گا ۔ انھوں نے جو بائیڈن کو داعش کیخلاف جدوجہد کے لیے عراق کے علاقے باشیکا میں قائم تربیتی کیمپ کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ترکی عراق کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرتا ہے دیگر ممالک کو بھی ایسی ہی حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ داؤد اولو اور بائیڈن نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں