دہشت گردوں نے دیار باقر میں 500 سالہ تاریخی مسجد کو جلادیا

اس سے قبل دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں بھی اس مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے مسجد کا آگ لگادی جس سے تاریخی مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے

403683
دہشت گردوں نے دیار باقر میں 500 سالہ تاریخی مسجد کو جلادیا

دہشت گردوں نے دیار باقر میں 500 سالہ تاریخی مسجد کو جلادیا ہے۔
مسجد کے گبندوں پر سکے کی چادر چڑھانے کے باعث سکے والی مسجد کے نام سے مشہور اس ممسجد کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں بھی اس مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس فائرنگ کے بعد دہشت گردوں نے مسجد کا آگ لگادی جس سے تاریخی مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت ماہر اونال نے دہشت گردوں کو طالبان ذہنیت کے مالک دہشت گرد قرار دیا ہے۔
انہوں نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ۔
علاقے میں حفاظتی قوتوں کی جانب سے لگائے جانے والے کرفیو کی وجہ سے دہشت گردوں نے اس مسجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا۔
دہشت گرد جن کی تعداد 5 بتائی جاتی ہے نے مسجد میں آتشگیر مادہ پھینکا یا پھو انہوں نے مسجد کے قالینوں کو آگ لگادی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں