انطالیہ میں ٹی آر ٹی ٹریننگ پروگرام میں 47 ممالک کی شرکت

ٹریننگ پروگرام میں ایشیا، افریقہ ، مشرقِ وسطیٰ اور بلقان سمیت 47 ممالک کے 115 نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ ٹریننگ پروگرام میں دنیا بھر میں اپنی نشریات کرنے والے ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، نیوز، نیو میڈیا، آرکائیو اور نالج ٹکنولوجی کے شعبوں میں اکیاون سالہ تجربے کو دیگر ممالک کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے

359653
انطالیہ میں ٹی آر ٹی ٹریننگ پروگرام میں 47 ممالک کی شرکت

تیسرا انٹر نیشنل میڈیا ٹریننگ پروگرام ٹی آر ٹی کی میزبانی میں انطالیہ میں جاری ہے۔
ٹریننگ پروگرام میں ایشیا، افریقہ ، مشرقِ وسطیٰ اور بلقان سمیت 47 ممالک کے 115 نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ ٹریننگ پروگرام میں دنیا بھر میں اپنی نشریات کرنے والے ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، نیوز، نیو میڈیا، آرکائیو اور نالج ٹکنولوجی کے شعبوں میں اکیاون سالہ تجربے کو دیگر ممالک کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے۔
ٹریننگ پروگرام کے دائرہ کار میں ٹیلی ویژن نشریات ، نیو ٹریننگ، ریڈیو نشریات، نیو میڈیا ، آرکائیو اور نالج ٹکنولوجی پروگرام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ٹی آر ٹی کے ڈرایکٹر جنرل شینول گیوکا نے پروگرام میں شریک مہمانوں سے ٹی آر ٹی کے اہداف اور ٹکنولوجی سےآگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹی آر ٹی کو انٹر نیشنل ٹریننگ سینٹر کا روپ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کو ہم مشترکہ طور پر حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹی آر ٹی ہماری ہی نہیں آپ کا بھی ٹی آر ٹی ہے ۔ اس لیے ٹی آر ٹی کے ساتھ پروگراموں کے تبادلے کیے جاسکتے ہیں اور مشترکہ پروگرام بھی ترتیب دیے جاسکتے ہیں اور اس طرح ٹی آر ٹی کو انٹر نیشنل مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹکنولوجی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے ہیں۔ ٹی آر ٹی 4 کے اس سلسلے میں ایک نئی اور اہم پیش رفت ہے۔ یعنی ایچ ڈی ٹکنولوجی سے چار گنا زیادہ ڈیجیٹل آڈیو براڈکاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ٹی آر ٹی اس سلسلے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء ایک ہفتہ انطالیہ میں ٹی آر ٹی سے تجربہ حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کو بھی مستفید کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں