دیار باقر اور شرناک میں دہشت گردانہ حملے

ترکی کے ضلع دیار باقر کی تحصیل سُر اور ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں دہشت گردی کے حملے، ایک پولیس اہلکارا ور 2 فوجی شہید

401546
دیار باقر اور شرناک میں  دہشت گردانہ حملے

دیار باقر اور شرناک میں دہشت گردانہ حملے 3 فوجی شہید ۔۔۔
ترکی کے ضلع دیار باقر کی تحصیل سُر اور ضلع شرناک کی تحصیل جزرے میں دہشت گردی کے حملوں میں ایک پولیس اہلکارا ور 2 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔
حملوں میں 2 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
دیار باقر کی تحصیل سُر میں کچھ عرصے سے آپریشن جاری ہے اور حالیہ واقعے میں بھی کُرشُن لُو مسجد کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی ۔
جھڑپ میں مسجد کے اندر موجود ایک اسپیشل فورسز پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
زخمی کو دجلے یونیورسٹی کے طب فیکلٹی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ تمام تر طبی کوششوں کے باوجود شہید ہو گیا ہے۔
پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
ضلع شرنا ک کی تحصیل جزرے کی شاہراہ نصائبن پر بھی گاڑیوں کے ٹائر تبدیل کروانے کے لئے جانے والے 4 سول فوجی اہلکاروں پر ایک کمرشل گاڑی سے لانگ بیرل اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نان کمیشنڈ افسر شہید اور 2 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال میں زیر علاج ان 2 زخمیوں میں سےا یک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے تحصیل میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں