ترکی نے سرحد پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے

ترکی نے شام کی سرحد سے ملحقہ ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل قار قامش اور ضلع کلیس کی تحصیل چوبان بیلی کے درمیان 42 کلومیٹر کے علاقے میں 3 میٹر طویل دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

400761
ترکی نے سرحد پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے

ترکی اور شام کی سرحد پر حفاظتی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔
ضلع غازی آنتیپ کی تحصیل قار قامش اور ضلع کلیس کی تحصیل چوبان بیلی کے درمیان 42 کلومیٹر کے علاقے میں 3 میٹر طویل دیوار کھڑی کی جائے گئی ۔
اس دیوار کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے کی نگرانی کےلیے چیک پوسٹس بھی تعمیر کی جائیں گے جن میں فولاد کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
واضح ر ہے کہ ترک سرحد کے انتہائی قریب واقع شامی شہر جرابلوس کے داعش کے زیر کنٹرول آنے کے بعد ترکی نے سرحد پر حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں