روس ۔ترکی تعلقات خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں: داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے دورہ آذربائیجان کے دورا ن کہا کہ روس کے ساتھ موجودہ بحران کے حوالے سے کہا کہ ہم اس مسئلے کے خاتمے کے متمنی ہیں جو کہ دونوں جانب کے حکومتی وفود کے مذاکراتی میز پر بیٹھنے سے ہی حل ہو سکتا ہے

399814
روس ۔ترکی تعلقات خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں: داوداولو

وزیراعظم احمد داود اولو نے دورہ آذربائیجان کے دورا ن کہا کہ آذربائیجان جنوب مشرقی ایشیا سے یورپ تک توانائی کی ترسیل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ملک ہے۔
انہوں نے باکو میں آذری سرمایہ کاروں سے مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ سے مزید تقویت پائیں گے ۔
وزیراعظم داود اولو نے روس کے ساتھ موجودہ بحران کے حوالے سے کہا کہ ہم اس مسئلے کے خاتمے کے متمنی ہیں جو کہ دونوں جانب کے حکومتی وفود کے مذاکراتی میز پر بیٹھنے سے ہی حل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترک ۔روس تعلقات، بلقان،قفقاز،وسطی ایشیا اور یورپ کے حوالے سے حساس نوعیت کے ہیں ۔ ہماری حکومت خارجہ پالیسی کے اصولوں پر کاربند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی فضائی ،بری و بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کھلم کھلا اجازت دے دیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھیں گے چونکہ یہ تعلقات ہمسایہ ممالک میں پائیدار امن و استحکام کی ضمانت ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ اگر ہم پر اقتصادی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تو اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے لہذا اس کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں