صدرایردوان  کیطرف سےقطر میں متعدد معاہدوں پر دستخط

صدر رجب طیب ایردوان نےقطر میں سرکاری مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے ۔

397912
صدرایردوان  کیطرف سےقطر میں متعدد معاہدوں پر دستخط


صدر رجب طیب ایردوان نےقطر میں سرکاری مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے ۔
قطر کے امیر تمیم بن حماد ال ثانی نے سرکاری تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔صدر ایردوان نے امیر قطر کیساتھ 19 دسمبر 2014 میں انقرہ میں ترکی اور قطرکے درمیان اعلیٰ سٹریٹیجک کمیٹی کے قیام سے متعلق مشترکہ مطابقت کے دائرہ کار میں تشکیل دی جانے والی اعلیٰ سٹریٹیجک کمیٹی کے پہلے اجلاس اور دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔امیر قطر کیساتھ ملاقات کے بعد بین الاوفود مذاکرات ہوئے ۔ مذاکرات کے بعد قدرتی گیس اور دیگر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مستقبل میں قابل رشک اضافہ ہو گا ۔ بعد میں قطر کے امیر تمیم بن حماد ال ثانی نے صدر ایردوان کے اعزاز میں ضیافت دی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں