روس ترکی کی حساسیت کو سمجھے۔ داود اولو

واقعے کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لینے پر بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم احمد داود اولو

395301
روس ترکی کی حساسیت کو سمجھے۔  داود اولو

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو روس سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت سے متعلق ترکی کی حساسیت کو سمجھے۔
داود اولو نے یورپی یونین ۔ترکی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے برسلز روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے اور روس کے گرائے جانے والے طیارے سے متعلق درپیش بحران کا جائزہ لیا۔
داود اولو نے کہا کہ ہمارے اور روس کے، اس واقعے کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لینے پر بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
دیار بکر بار چئیر مین طاہر ایلچی کی ہلاکت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم PKK ہے۔
صحافیوں جان دُندار اور ایردم گل کی حراست کے موضوع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں حکومت کو ملزم ٹھہرانا درست طرز عمل نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں