روس بار ہا ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، کالن

ایوان صدارت کے ترجمان ابراھیم کالن نے ترکی اور روس کے درمیان پیدا ہونے والے تناو کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں

395405
روس بار ہا ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے، کالن

ایوانِ صدارت کے ترجمان ابراھیم کالن کا کہنا ہے کہ روس ترک فضائی حدود کی اس سے قبل متعدد بار خلاف ورزی کر چکا ہے جس کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے انطالیہ میں منعقدہ جی۔ 20 سمٹ میں روسی صدر ولادیمرپوٹن کو آگاہی بھی کرائی تھی۔
کالن نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی طیارے کو گرائے جانے کے حوالے سے امریکی روزنامہ ہفنگٹن پوسٹ کی عربی زبان میں اشاعت پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایردوان اور پوٹن نے اس قسم کے واقعات کے دوبارہ نہ دہرائے جانے کے معاملے میں اتفاق ِ رائے قائم کیا ہے اور دونوں ملکوں کے ماضی سے چلے آنے والے گہرے روابط کی وساطت سے طیارے کے بحران کو دور کر لیا جائیگا۔
روس کی جانب سے شام میں فوجی آپریشنز کے دوران اسد انتظامیہ کی صف میں شامل ہوتے ہوئے اعتدال پسند مخالفین کو ہدف بنانے پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ "اعتدال پسند مخالفین کو ہدف بنایا جانا اسد انتظامیہ اور داعش کے لیے بار آور ثابت ہو رہا ہے۔ دنیا کو ان دونوں بلاوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں