جرمنی میں ترکی کے قونصل خانے پر آتش گیر مادے سے حملہ

قونصل خانے پر دو آتش گیر مادے پھینکے گئے جن میں سےا یک عمارت کی دیوار پر لگا

394806
جرمنی میں ترکی کے قونصل خانے پر آتش گیر مادے سے حملہ

جرمنی کے شہر میونسٹر میں ترکی کے قونصل خانے پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا۔
ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے قونصل خانہ بند تھا لہٰذا کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن عمارت کو مادی نقصان پہنچا ہے۔
میونسٹر پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لوتھارنگ سٹریس میں واقع قونصل خانے پر دو آتش گیر مادے پھینکے گئے جن میں سےا یک عمارت کی دیوار پر لگا۔
نامعلوم شخص یا افراد کے بارے میں کثیر الجہتی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں