روس میں ترک کمپنیوں کے ملازمین کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ

خبر ملی ہے کہ روسی شہر کراسنودار میں منعقدہ ایک نمائش میں شامل ترک کمپنیوں کے 30 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں سوچی کے راستے ملک بدر کیا جائے گا

394101
روس میں ترک  کمپنیوں کے ملازمین کو ملک بدرکرنے کا فیصلہ

ترکی میں متعین روسی سفیر آندرے کارلوف کو ترک محکمہ خارجہ میں طلب کیا گیا ۔
محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس میں ہمارے سفارت خانوں اور ترک کمپنیوں کے خلاف احتجاج اور ان کے ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔
روسی سفیر سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ اپنی حکومت کو ترک کمپنیوں اور سفارت خانوں کے ملازمین کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرے۔
دوسری جانب محکمہ خارجہ نے روس میں مقیم ترک شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ وطن واپس آ جائیں تو بہتر ہوگا۔
دریں اثنا یہ بھی خبر ملی ہے کہ روسی شہر کراسنودار میں منعقدہ ایک نمائش میں شامل ترک کمپنیوں کے 30 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں سوچی کے راستے ملک بدر کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں