وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سے نئی کابینہ  کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سے تیار نئی کابینہ کی لسٹ کی توثیق کر دی ہے ۔

368310
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سے نئی کابینہ  کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سے تیار نئی کابینہ کی لسٹ کی توثیق کر دی ہے ۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے نئے وزراء کے نام پڑھ کر سنائے ۔ محمت شمشک ،لطفی ایلوان،یالچن اق دوان،طغرل ترکش اور نومان کرتلمش کو نائب وزراء اعظم کے فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ مولود چاوش اولو کو وزیر خارجہ ،افگان اعلیٰ کو وزیر داخلہ ،ماہر عنال کو وزیر ثقافت و سیاحت ،عصمت یلماز کو وزیر دفاع ، مہمت مزین اولو کو وزیر صحت ۔ بیکر بوز داع کو وزیر انصاف ،سماع رمضان اولو کو وزیر محنت اور سماجی بہبود ،فاطمہ گل دیمت کو وزیر ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی اور بن علی یلدرم کو وزیر مواصلات اور خبر رسانی تعینات کیا گیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں