مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفےٰ اکن جی نے جزیرے میں جاری مذاکرات کے دائرہ کار میں قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناس تاسیادیس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسیپین بارتھ ایدی کی میزبانی میں بفر زون میں مذکارات میں حصہ لیا

421645
مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ جاری

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفےٰ اکن جی نے جزیرے میں جاری مذاکرات کے دائرہ کار میں قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس اناس تاسیادیس سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسیپین بارتھ ایدی کی میزبانی میں بفر زون میں مذکارات میں حصہ لیا۔
چار گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ لیزا بٹن ہیم کے علاوہ قبرصی ترکوں کے نمائندئے اوزدل نامی اور قبرصی یوننانیون کے خصوصی نمائندے انڈریاس ماورویانیس نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے 20 نومبر کو ملاقات کی تھی اور 25 نومبر کو دوبارہ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مذاکرات مصطفیٰ اکن جی صدر منتخب ہونے کے بعد سرعت اختیار کرگئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں