غیر قانونی طریقے سے پٹرول کی فروخت کو روکا جائے : مرات مرجان

کنیڈا میں تین روز جاری رہنے والے ہالی فیکس انٹر نیشنل سیکورٹی فورم کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سیکورٹی کے مختلف موضوعات پر غور کیا گیا ہے تاہم اس سال کے اجلاس میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں غور کیا گیا ہے

420922
غیر قانونی طریقے سے پٹرول کی فروخت کو روکا جائے : مرات مرجان

عالمی توانائی کنونشن میں ترک کمیٹی کے سربراہ مرات مرجان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے پٹرول کی طلب اگر نہ ہو تو اس کو فروخت کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔
کنیڈا میں تین روز جاری رہنے والے ہالی فیکس انٹر نیشنل سیکورٹی فورم کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سیکورٹی کے مختلف موضوعات پر غور کیا گیا ہے تاہم اس سال کے اجلاس میں زیادہ تر دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورم میں غیر قانونی کی فروخت اور اس سے حاصل کردی رقوم کے دہشت گردی میں استعمال کیے جانے کے موضوع پر بھی غور کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی شام کے ساتھ سرحدوں کی طوالت 900 کلو میٹر ہے اور اس لعقے سے پٹرول کی اسمگلنگ کو روکنا بڑا مشکل کام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسگلنگ پوری دنیا کے لیے مسئلے کی حیثیت رکھتی ہے اور متحدہ امریکہ اور کنیدا جن کے درمیان کسی قسم کا کوئی سرحدی مسئلہ بھی موجود نہیں ہے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے دیوار تعمیر کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورم میں زیادہ تر پیرس کے حملوں پر بات چیت کی گئی لیکن انقرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا صرف دو مبصرین ہی نے ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی طریقے سے قابو پانے سے متعلق سوچ کے غالب آنے سے حالات کھٹن سورتِ حال اختیار کر جائیں گے اس لیے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کی وجہ بننے والے حالات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں