وزیراعظم احمد داؤد اولو کی شام کی صورت حال سے متعلق سفارت کاری

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے شام میں روسی طیاروں کی مدد سے اسد انتظامیہ کے بائیر بوجاک کے علاقے میں ترکمینوں پر کیے جانے والے حملوں سے متعلق چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار اور خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان سے سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ہیں

420477
وزیراعظم احمد داؤد اولو کی شام کی صورت حال سے متعلق سفارت کاری

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے شام میں روسی طیاروں کی مدد سے اسد انتظامیہ کے بائیر بوجاک کے علاقے میں ترکمینوں پر کیے جانے والے حملوں سے متعلق چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار اور خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان سے سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ہیں۔
احمد داؤد الو و نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل حلوصی آقار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جبکہ اور خفیہ سروس کے سربراہ حقان فدان کو وزارتِ اعظمیٰ طلب کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں اور تمام ضروری اقدامات کرنے سے آگاہ کیا۔
وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط روانہ کرتے ہوئے اس موضوع پر جلد از جلد غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے بھی متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلی فون کرتے ہوئے صورتِ حال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں