یورپی یونین ترکی کے ساتھ نیا دور شروع کرنے کا خواہاں: جوہنس ہان

یورپی یونین کے توسیع کے امور کے انچارج رکن جوہنس ہان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ نئے دور کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔ یورپی یونین جسے اس وقت مہاجرین کے مسئلے سامنا کرنا پڑرہا ہے اس مسئلے کے حل کے لیے صدر ایردوان نے یورپی یونین کے رہنماوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر غور کیا جا رہا ہے

419188
یورپی یونین ترکی کے ساتھ نیا دور شروع کرنے کا خواہاں: جوہنس  ہان

یورپی یونین کے توسیع کے امور کے انچارج رکن جوہنس ہان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کے ساتھ نئے دور کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ مذاکرات کو نئے سرے سے شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان بڑے گہرے روابط چلے آرہے ہیں جسے اب مستقل رکنیت کے مذاکرات میں حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین جسے اس وقت مہاجرین کے مسئلے سامنا کرنا پڑرہا ہے اس مسئلے کے حل کے لیے صدر ایردوان نے یورپی یونین کے رہنماوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر غور کیا جا رہا ہے۔
یورپی یونین نے ترکی کو شامی مہاجرین کو اپنی حدود میں پناہ دینے کی وجہ سے 3٫2 بلین ڈالر کی مالی امداد بھی کی ہے۔
انہوں نے مذاکرات میں ترک باشندوں کے یورپی یونین کے ممالک میں آزادانہ گھومنے اور ویزے کی ضرورت نہ ہونے جیسے موضوعات پر بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں