مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں

مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذاکرات جاری ہے ۔

418931
مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں


مسئلہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے سلسلہ مذاکرات جاری ہے ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ اکنجی اور جنوبی قبرصی انتظامیہ کے سربراہ نیکوس اناستاسیا دیس نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدار علاقے میں مذاکرات کیے ۔مذاکرات میں قبرصی وفود کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی مشیر عائدے بھی موجود تھے ۔مذاکرات میں اہم ترین ملکیت کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ۔ ملکیت کی کسوٹی کے تعین اور انتظامیہ جیسے موضوعات پر اختلافات جاری ہیں ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نئی تشکیل پانے والی فیڈریشن میں باری باری صدارتی فرائض سنھبالنے اور سیاسی مساوات کو ناگزیر عنصر کی نظر سے دیکھتی ہے جبکہ جنوبی قبرصی انتظامیہ جزیرے کی واحد مشروع حکومت ہونے کے دعوے کیساتھ باری باری صدارتی فرائض سنھبالنے کی مخالفت کر رہی ہے ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ اکنجی نے کل شام اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے خصوصی مشیر عائدے کیساتھ ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کی ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور جنوبی قبرصی انتظامیہ کے سربراہان نے ماہ نومبرسے مذاکرات کو سرعت دینے اور پریس کو ان مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں