داعش کیخلاف حملوں میں شدت پیدا کی جائے گی ، سینرلی اولو

وزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف حملوں میں شدت پیدا کی جائے گی ۔

366915
داعش کیخلاف حملوں میں شدت پیدا کی جائے گی ، سینرلی اولو

وزیر خارجہ فریدون سوزیر خارجہ فریدون سینرلی اولو نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف حملوں میں شدت پیدا کی جائے گی ۔
انھوں نے اناطولیہ پریس ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی داعش کیخلاف جدوجہد کرنے والے اتحاد کا ایک فعال رکن ہے۔ ہماری سرحدوں پر موجود داعش کے وجود کو ختم کرنے کے لیے ہم نے جو منصوبے تیار کیے ہیں ان پر عمل درآمد سے کاروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔ان علاقوں میں ترک فوج کافی عرصے سے امریکہ کیساتھ مل کر اور تنہا بھی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ شام کے ممکنہ انتخابات میں صدر اسد کی امیدواری کی اکثریت مخالفت کرتی ہے ۔شام کے مسئلے کے حل کے لیے صدر اسد کی سیاست سے علیحدگی ضروری ہے ۔ انھوں نے شام کی تین حصوں میں تقسیم کے دعووں سے متعلقہ سوال کے جواب میں کہا کہ دوسرے ویانا اجلاس میں شام کی علاقائی سالمیت کی تائید کی گئی ہے ۔شام کی تقسیم کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں