شام سے متعلقہ مطابقت کو تحریری شکل دے دی گئی ہے: سینیرلی اولو

ترک وزیر خارجہ فریدون سینیرلی اولو نے کہا ہے اگر ممکن ہوا تو اس مطابقت کے نتیجے میں سیاسی عمل یکم جنوری سے شروع ہوگا جس کی میعاد 6 ماہ میں پوری ہوگی اور اس کے بعد شام میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا

418088
شام سے متعلقہ مطابقت کو تحریری شکل دے دی گئی ہے: سینیرلی اولو

ترک وزیر خارجہ فریدون سینیرلی اولو نے کہا ہے کہ شام میں کسی بری کاروائی کا امکان فی الحال ممکن نہیں ہے ۔
ترک وزیر خارجہ نے ویانا میں منعقدہ شام کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ شام سے وابستہ مطابقت کو تحریری شکل دے دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو اس مطابقت کے نتیجے میں سیاسی عمل یکم جنوری سے شروع ہوگا جس کی میعاد 6 ماہ میں پوری ہوگی اور اس کے بعد شام میں نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نئی حکومت جنیوا معاہدے کے تحت ملکی نظام سے متعلقہ تمام اختیارات حاصل کرے گی ۔
سینیر لی اولو نے کہا کہ اس سارے عمل میں بشار الاسد کے سیاسی مستقبل کا بھی فیصلہ ہو جائے گا لیکن وہ انتخابات میں بطور امیدوار کھڑے نہیں ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اتحادی فوج کے آپریشن اور بری کاروائی کے بارے میں کہا کہ جہاں ترکی ترکی کا سوال ہے وہ بری کاروائی میں شمولیت کی نیت نہیں رکھتا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں