احمد داود اولو کی عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں

366394
احمد داود اولو کی عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو جی۔20 سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں رہنماوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے داود اولو نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ملاقات کی۔
شاہ سلیمان نے انتخابات میں کامیابی پر داود اولو کو مبارکباد پیش کی اور نئی ٹرم میں ان کے لئے کامیابیوں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پانے کی تمنا کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم داود اولو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہمارا ترجیحی ہدف ہے اور مستقبل قریب میں میں سعودی عرب کے دورے کی توقع رکھتا ہوں۔
داود اولو اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کےدرمیان ملاقات میں ترکی اور یورپی یونین کو آنے والے دنوں میں متوقع پیش رفتوں، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور مہاجرین کا موضوع ایجنڈے پر رہا۔
وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں تیزی آنے کی توقع رکھتے ہیں اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں وسیع اصلاحات بھی ایجنڈے پر آئیں گی۔
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے بھی کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ مہاجرین کے بحران اور یورپی یونین کے ساتھ مذاکراتی عمل سمیت ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک کے ساتھ مذاکرات میں کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ قریبی ربط و تعاون کو ترجیح دیں گے۔
ٹسک نے بھی داود اولو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یورپی کونسل کی حیثیت سے ہم آنے والے دنوں میں ترکی کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش رکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں