جی۔20 کے مہمان وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اعشائیہ

صدر ایردوان نے بند کمرے کے اعشائیے میں اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا

417167
جی۔20 کے مہمان وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اعشائیہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے انطالیہ آنے والے مہمان وفود کے سربراہان کے اعزاز میں اعشائیہ دیا۔
صدر ایردوان نے بند کمرے کے اس اعشائیے میں اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔
اعشائیے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ، چین کے صدر شی جن پنگ، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو، زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے، سنگاپور کے وزیر اعظم لی حسئین لونگ، میکسکو کے صدر اینریک پینا نیٹو، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما، ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق، سینیگال کے صدر میکی سال، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، اقتصادیاتی ترقیاتی و تعاون تنظیم OECD کے سیکرٹری جنرل انگل گوریا ، بین الاقوامی ادارہ محنت ILO ڈائریکٹر جنرل گوئے ریڈر، مالیاتی استحکام کمیٹی کے سربراہ مارک کارنی اور عالمی بینک کے سربراہ جِم ینگ کِم نے شرکت کی۔
اعشائیے کے بعد ترکی کی روایتی دستکاریوں میں سے ابرو اور گلاس ورک کے نمونوں کی نمائش کی گئی۔
رہنماوں نے فنکاروں کے ساتھ مل کر ترک دستکاریوں کا عملی طور پر بھی تجربہ کیا۔
اجلاس کی دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں شامل موسیقی کے حصے کو پیرس میں دہشت گردی کے حملے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں