ترک حکام کا پیرس حملوں پر شدید رد عمل

حکومتی ارکان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پیرس کے حملوں کے حوالے سے مذمتی اعلانات جاری کیے ہیں

416936
ترک حکام کا پیرس حملوں پر شدید رد عمل

پیرس کے خونی حملوں پر ترکی سے رد عمل جاری رہے۔
حکومتی ارکان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پیرس کے حملوں کے حوالے سے مذمتی اعلانات جاری کیے ہیں۔
نائب وزیر اعظم جودت یلماز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" فرانس میں رونما ہونے والے دہشت گرد حملوں پر لعنت و ملامت بھیجنے کے لیے کس کے خلاف اور کس جواز سے کیے جانے کو جاننے کی ضرورت نہیں۔"
وزیر خزانہ مہمت شمشک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کے تشویش ناک خطرات ، انسداد ِ دہشت گردی کے معاملے میں بین الاقوامی تعاون کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں۔"
سابق وزیر محنت و سماجی بہبود فاروق چیلک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنے پیغام میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی عوام سے اظہار تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی فی الفور صحت یابی کی دعا کی ہے۔
وزیر ثقافت و سیاحت یالچن توپچو کا کہنا ہے کہ" معصوم انسانوں کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانی چاہیے۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں