پی کے کے کےخلاف حکومت ترکی کا آپریشن حق بجانب ہے:امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک حفاظتی دستوں کے ضلع دیار بکر کی تحصیل سلوان میں جاری آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی اس وقت قومی بقا کے تحت اپنا دفاع کرنے کا مجاز ہے اور اسے اپنی قوم کو پی کےکے کے حملوں سے بچانے کا پورا حق حاصل ہے

416814
پی کے کے کےخلاف حکومت ترکی کا آپریشن حق بجانب ہے:امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے میں ترکی کا ساتھ دیتا رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ترک حفاظتی دستوں کے ضلع دیار بکر کی تحصیل سلوان میں جاری آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی اس وقت قومی بقا کے تحت اپنا دفاع کرنے کا مجاز ہے اور اسے اپنی قوم کو پی کےکے کے حملوں سے بچانے کا پورا حق حاصل ہے۔
ٹونر نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سلوان میں کرفیو کے نفاذ کی خبریں ہمیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ مکمل طو ر پر ترکی کا اندرونی معاملہ ہے جو کہ دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ترک حفاظتی دستوں کی اس سلسلے میں کاروائیاں حق بجانب ہیں جو کہ اپنے ملک اور قوم کا دفاع کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں