صدر ایردوان صدر باراک اوباما کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

صدر رجب طیب ایردوان اتوار کے روز جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر باراک اوباما کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

365625
صدر ایردوان صدر باراک اوباما کیساتھ ملاقات کریں گے ۔

صدر رجب طیب ایردوان اتوار کے روز جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے صدر باراک اوباما کیساتھ ملاقات کریں گے ۔
وائٹ ہاؤس میں پریس ترجمان جوش ایرنسٹ ، قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس اور ان کے نائب بین روڈس نے صدر باراک اوباما کے دورہ ترکی کے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ بین روڈس نے کہا کہ صدر اوباما اتوار کے روز انطالیہ پہنچنے کے بعد صدر ایردوان کیساتھ ملاقات کریں گے۔ دونوں سربران جی ٹونٹی کے ایجنڈے میں شامل معاملات کے علاوہ داعش کےخلاف جدوجہد اور شام جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کریں گے ۔صدر اوباما صدر ایردوان کیساتھ ملاقات کے بعد جی ٹوئنٹی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور سوموار کے روز یورپی ممالک کے سربراہان کیساتھ ملاقات کے دوران داعش کیخلاف جدوجہد اور یوکرین کے مسئلے کا جائزہ لیں گے ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع شام ہو گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں