جی ٹوئنٹی اجلاس میں دہشت گردی کا موضوع اولین ترجیح ہوگا: ترک صدر

سی این این کو ایک انٹرویو دیتےہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران یہ کہنا کہ، پی وائی ڈی اور وائی پی جی دہشت گردی کی پشت پناہی نہیں کر رہی ہیں غلط ہوگا لہذا ہمیں دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو ختم کرنا ہوگا

365658
جی ٹوئنٹی اجلاس میں دہشت گردی کا موضوع اولین ترجیح ہوگا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کاہ ہے کہ انسداد دہشت گردی کا موضوع جی ٹوئنٹی اجلاس کی ترجیح ہوگا۔
سی این این کو ایک انٹرویو دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
صدر ایردوان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے موضوع کے علاوہ پی وائی ڈی ،وائی پی جی اور پی کےکے جیسے دہشت گرد تنظیموں کا خطے سے صفایا کرنے پر بھی رہنماوں سے بات چیت کی جائے گی ۔
جناب صدر کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ کے دوران یہ کہنا کہ، پی وائی ڈی اور وائی پی جی دہشت گردی کی پشت پناہی نہیں کر رہی ہیں غلط ہوگا لہذا ہمیں دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کو ختم کرنا ہوگا۔
روس کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ روس ترکی کا ہمسایہ اور دوست ملک ہے لیکن شام کی صورت حال پر اُس سے ہمارے نظریاتی اختلافات موجود ہیں۔
صدر نے کہا کہ شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں ترکی کو برتری حاصل ہے جبکہ میرا یورپی ممالک سے مطالبہ ہے کہ وہ بھی اس معاملے میں عملی مظاہرہ کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں