شام میں آگ کو ہوا دینے والے خود بھی اس میں جلیں گے ۔ صدرایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں بھڑکنے والی آگ کو ہوا دینے والے خود بھی آگ میں جلیں گے ۔

415219
شام میں آگ کو ہوا دینے والے خود بھی اس میں جلیں گے ۔ صدرایردوان


صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں بھڑکنے والی آگ کو ہوا دینے والے خود بھی آگ میں جلیں گے ۔
انھوں نے انقرہ میں بیرونی اقتصادی تعلقات کی کمیٹی کی بزنس کونسل کے اجلاس جس میں کمیٹی کے سربراہان اور بیرونی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی سے خطاب کرتے ہوئے شام کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا اور کہا کہ دنیا کو انصاف پر قائم نہ کرنے کی صورت میں پیش رفت کی توقع نہیں کی جا سکتی اور شام اس کی مثال ہے ۔شام میں 370 ہزار انسانوں کو قتل کیا جا چکا ہے لیکن دنیا بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور خاموش تماشا دیکھ رہی ہے ۔ترکی نے ابتک کیمپوں میں پناہ لینے والے 280 ہزار شامی مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 8٫5 میلین ڈالر خرچ کیے ہیں ۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر دہشت گردی کے سد باب کے لیے موثر تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو یہ آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔ دہشت گردی کے بہانے شام میں کھیل کھیلنے والوں پر کچھ مدت بعد یہ حقیقت اشکار ہو جائے گی کہ وہ غلط راہ پر گامزن تھے ۔بعض ممالک اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے معمولی سطح پرکوششیں کرتے ہیں لیکن ہم روزانہ اس بحران سے دوچار ہوتے ہیں ۔ہم شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خلوص دل کیساتھ بار بار دنیا کو خبردار کر رہے ہیں کیونکہ شام کی آگ کو ہوا دینے والے خود بھی اس اگ سے بچ نہیں سکیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں