ترکی کی زیر صدارت جی ٹونٹی سربراہی اجلاس

صدر ایردوان جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔

414165
ترکی کی زیر صدارت جی ٹونٹی سربراہی اجلاس


صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے کہا ہے کہ 15 نومبر کو انطالیہ میں شروع ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں شام کے بحران اور داعش کیخلاف جدوجہد جیسے موضوعات کو اولیت دی جائے گی ۔
انھوں نے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر کو وزیر اعظم احمد داؤد اولو کیطرف سے دئیے جانے والے عصرانے کے بعد سربراہان" ہجرت کے بحران اور دہشت گردی" کے موضوع پر اجلاس منعقد کریں گے ۔ترکی جی ٹونٹی کے دور صدارت میں چھ مختلف موضوعات پر اجلاس منعقد کرئے گا ۔ ان کے علاوہ ما حولیاتی تبدیلیوں ،توانائی کے شعبے میں تعاون ،ری سائیکلنگ ترقی جیسے عالمی ایجنڈے میں شامل موضوعات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ صدر ایردوان سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان سے دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں