انطالیہ میں جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں

اسد انتظامیہ اور دہشت گرد تنظیموں کے معاملے میں ابتک کے انتباہ پر حق بجانب ثابت ہونے والا ترکی اب مذاکرات کی میز پر اپنے عزم کو مزید مضبوطی دیتے ہوئے نشست آور ہو گ

364917
انطالیہ میں جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی تیاریاں

ترکی 14 تا 17 نومبر انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی۔250 سربراہی اجلاس میں شام کے بحران ، مہاجرین کے مسائل اور دہشت گردی کے معاملات پر زور دیے جانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
اسد انتظامیہ اور دہشت گرد تنظیموں کے معاملے میں ابتک کے انتباہ پر حق بجانب ثابت ہونے والا ترکی اب مذاکرات کی میز پر اپنے عزم کو مزید مضبوطی دیتے ہوئے نشست آور ہو گا۔
حکومت ترکی ان تمام تر معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جی۔ 20 سربراہی اجلاس میں اپنے اتحادوں اور دیگر قوتوں کو قطعی اور واضح پیغامات دے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داود اولو دو طرفہ مذاکرات اور اجلاس میں اپنے ہم منصبوں کو مندرجہ ذیل پیغامات دینے کا ارادہ رکھتے ہیں:
"اگر ترکی کی تجاویز پر شروع سے ہی سنجیدگی سے غور کیا جاتا تو شام کے بحران اور انسانی المیہ کے معاملے میں یہ نوبت نہ آتی اور نہ ہی داعش اور PKK جیسی تنظیمیں اس قدر طاقت پکڑتیں ۔ ہم نے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔ اب کے بعد کی پیش رفت کا ہم اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں بیٹھتے ہوئے جائزہ نہیں لیں گے۔ اپنی ذمہ داریوں کو خود نبھائیں گے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں