صدر رجب طیب ایردوان فرانس کے دورے پر

اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے فریم کنٹریکٹ کی 21 ویں پارٹیزکانفرنس میں شرکت کے لئے صدر رجب طیب ایردوان 30 نومبر کو فرانس تشریف لے جائیں گے

412958
صدر رجب طیب ایردوان فرانس کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان فرانس کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں ۔۔۔
اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے فریم کنٹریکٹ کی پارٹیزکانفرنس 30 نومبر 2015 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہو گی۔
مذکورہ ،اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں کے فریم کنٹریکٹ کی 21 ویں پارٹیزکانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان 30 نومبر کو فرانس تشریف لے جائیں گے۔
صدر ایردوان کانفرنس کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ کانفرنس کے 7 تا 8 دسمبر 2015 کو متوقع "اعلیٰ سطحی "حصے میں ترکی کی وزارت ماحولیات و شہری منصوبہ بندی سے بھی ایک وفد کی شرکت کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں