موسمیاتی تغیر کے سد باب کےلیے ترکی کوششیں جاری رکھے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان ک مون کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ موسمیاتی تغیر بنی نوع انسان کو درپیش مسائل میں سے ایک ہے جس کی روک تھام کے لیے ہماری حکومت ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے

412131
موسمیاتی تغیر کے سد باب کےلیے ترکی کوششیں جاری رکھے گا:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیر بنی نوع انسان کو درپیش مسائل میں سے ایک ہے جس کی روک تھام کے لیے ہماری حکومت ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔
صدر ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی زیر قیا دت 30نومبر کو پیرس میں موسمیاتی تغیر پر مبنی معاہدے کے 21 ویں اجلاس کے انعقاد سے قبل یہ بات کہی ۔
انہوں نے اس سلسلے میں بان کی مون کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ترکی سن 2020 کے بعد ایک جامع نظام تشکیل دے گا لیکن اس سے پیشتر اقوام متحدہ کے پروگرام کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔
جناب ایردوان نے بیس نومبر کو انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کی اہمیت کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ عبوری صدر کے طور پر ترکی رکن ممالک کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی کے سد باب کو بھی خاصی اہمیت حاصل ہوگی اور میرا خیال ہے کہ یہ اجلاس اقوام عال کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔
اس ٹیلی کانفرنس میں بعد ازاں فرانس کے صدر فرانسواں اولاند، پیرو کے صدر اولانتا ہومالا،جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقٹ نے بھی شرکت کی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں