حکومت معاشرتی رواداری کو فروغ دینے میں سرگرداں ہے: آقدوان

نائب وزیراعظم یالچین آق دوان نے کہا ہےکہ ملک میں قومی اتحاد و یک جہتی کی روایات کو پروان چڑھانے کےلیے حکومت برسر پیکار رہے گی

411529
حکومت معاشرتی رواداری کو فروغ دینے میں سرگرداں ہے: آقدوان

نائب وزیراعظم یالچینآقدوان نے کہا ہےکہ ملک میں قومی اتحاد و یک جہتی کی روایات کو پروان چڑھانے کےلیے حکومت برسر پیکار رہے گی ۔
آقدوان نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ حکومت قومی اتحاد و یک جہتی کی روایات کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے جس کو ناکام بنانے کےلیے دہشت گرد تنظیم پی کےکے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سات جون کے انتخابات کے بعد ملک میں تشدد کی ایک لہر جو برپا ہوئی اس کا مقصد ملک مین انتشار پھیلانا تھا لیکن حکومت نے دشمن عناصر کے سامنے ہار نہیں مانی کیونکہ ہمارا نصب العین ہے کہ اس ملک میں ہم سب مل کر معاشرتی رواداری اور جمہوری اقدار کے بر خلاف جو مسائل در پیش ہیں ان کا خاتمہ کریں لہذا اس سلسلے میں ہماری حکومت کا ارادہ اٹل ہے۔
نائب وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گرد عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت مشرقی ترکی کی عوام کے مصائب سمجھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرتی رہے گی ۔
انہوں نے ان دعووں کی تردید کی کہ عوام نے مایوسی کے عالم میں ہماری پارٹی کو کامیاب بنایا ہے ،حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری حکومت کے تیرہ سالہ دور میں ملکی ترقی میں جو مثالی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں یہ انتخابی نتائج اس کا ثمر ہیں۔
نئی دستور سازی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیای جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کی راہیں تلاش کی جائیں گی کیونکہ ترکی کو نئے آئین کی اشد ضرورت ہے ۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں